موبائل کا منفی استعمال ختم کیا جائے

127

چاروں طرف نظر دوڑائیں ہر طرف موبائل کا غلط یعنی منفی استعمال نظر آتا ہے۔ جو انسان کو دین سے کوسوں دور لے جاچکا ہے، ایک سیدھا سادا اور سچا مسلمان اگرچہ وہ اس برائی میں مبتلا نہ بھی ہو لیکن وہ اس کے دیگر ذرائع سے اس دلدل میں پھنستا چلا جاتا ہے جہاں شیطان تاک میں بیٹھا ہوتا ہے جیسے ہی وہ تھوڑا سا آسرا دیکھتا ہے فوراً اُسے اپنی طرف کھینچتا چلا جاتا ہے۔ ہمیں اپنے معاشرے کو سدھارنے کے لیے پہلے خود اپنا آپ سدھارنا ہوگا، اپنے آپ کو درست کرنا ہوگا، موبائل کا خالصتاً مثبت استعمال کریں، برائی کرنے والے کو نہیں برائی کو برا جانیں۔ ہم سب مل کر اس کاوش میں حصہ ڈال دیں تو ان شاء اللہ وہ وقت دور نہیں جب ہمارا معاشرہ بہترین ہوگا۔
عرشی نعمان