کراچی شہر کی سڑکیں اور شہری

137

کراچی کی سڑکوں کا حال ہر گزرتے دن کے ساتھ بد سے بدتر ہوتا جارہا ہے۔ شہریوں کی روز مرہ کی زندگی بری طرح متاثر ہوکر رہ گئی ہے۔ زیادہ تر سڑکوں کو بنے عرصہ بیت گیا، اب تو ہر طرف صرف گڑھے ہی گڑھے نظر آتے ہیں۔ عام شہریوں کے لیے میٹروکا تو بہت جلد آغاز ہو جائے گا لیکن پرانی سڑکوں کا کوئی پوچھنے والا نہیں۔ جس کی وجہ سے شہرکا نظام درہم برہم ہوگیا ہے۔ شہریوں کو اسکول، دفاتر اور اسپتال جاتے وقت سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور ٹوٹی پھوٹی سڑکوں کی وجہ سے ٹریفک حادثات میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ گزشتہ سال کراچی شہر میں تقریباً بیس سے پچیس ہزار افراد ٹریفک حادثات کا شکار ہوئے۔ لہٰذا حکام بالاسے گزارش ہے کہ شہر کی سڑکوں کی مرمت کی جائے تاکہ شہریوں کو مزید مشکلات سے دوچار نہ ہونا پڑے۔
سید مہدی رضا، کراچی
syedraza.3@yahoo.com