کوکین خان کو پانچ سال بعد راولپنڈی کی یاد آئی‘ حنیف عباسی

123

راولپنڈی (آئی این پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما حنیف عباسی نے کہا ہے کہ الیکشن کے قریب آتے ہی اجنبی شخص اپنی اسٹپنی کے ساتھ راولپنڈی میں ظاہر ہو گیا، کوکین خان کو5 سال بعد راولپنڈی والوں کی یاد آگئی، ممبر سازی مہم کا شو فلاپ ہو گیا، پنڈی کا بنارسی ٹھگ آج راولپنڈی کی سڑکوں پر بھاگتا ہوا نظر آیا، راولپنڈی شہر پہلے بھی (ن) لیگ تھا،اب بھی ہے اور ن لیگیوں کا ہی رہے گا،کوکین خان پنڈی سے الیکشن لڑا تو اس سمیت اس کی اسٹپنی کی ضمانتیں ضبط کراؤنگا۔ اتوار کو عمران خان کے بیان پر حنیف عباسی نے ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہاکہ کوکین خان مغرب کے بعد گھوم جاتا ہے اور اس کا دماغ اپنی جگہ پر قائم نہیں رہتا۔