پاکستان ریلوے نے گرین لائن کے کرایوں میں 10 فیصد کمی کر دی

144

راولپنڈی (آن لائن) پاکستان ریلوے نے مسافروں کی سہولت کے لیے گرین لائن کے کرایوں میں10 فیصد کمی کردی۔ اتوار کو ذرائع کے مطابق ڈویژنل کمرشل آفیسر پاکستان ریلوے راولپنڈی رضا علی حبیب نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پاکستان ریلوے نے راولپنڈی سے کراچی تک سفرکے کرائے میں 600 روپے کمی کی ہے جو اب 5990 روپے سے کم ہو کر 5340 روپے ہوگیا ہے۔ راولپنڈی سے لاہور تک گرین لائن کا کرایہ 1200روپے جبکہ راولپنڈی سے خانیوال تک کا کرایا 2410 روپے مقرر کیا گیا ہے۔