عمران کی راولپنڈی آمد، ٹریفک پلان بے نظمی کا شکار ،شہریوں کو مشکلات 

164

راولپنڈی(آن لائن)سربراہ پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی راولپنڈی آمد کے موقع پرسٹی ٹریفک پولیس کا پلان بد نظمی کا شکار رہا ۔اتوار کی صبح سے ہی شہر کی تمام سڑکوں پر رکاوٹیں کھڑی کر دی گئی، گھروں میں موجود شہری محبوس اور باہر موجود افراد گھروں کو پہنچنے کے لیے راستے تلاش کرتے رہے، مریضوں کواسپتال پہنچنے میں دشواری کا سامنا رہا،شہر کا سب سے بڑا تجارتی مراکز راجا بازار اور صدر میں کاروبار بری طرح متاثر ہوا، تما م راستوں میں رکاوٹیں کھڑی کر کے ٹریفک بند کردیا گیا اور شہری سارا دن خوار ہوتے رہے۔