روزہ رکھنے کیلیے ڈاکٹر مریضوں کی درست رہنمائی کریں،ماہرین

120

راولپنڈی (بی این پی )دنیا بھر میں 15 کروڑ سے زائدمسلمان ذیابیطس کے مرض میں مبتلاہیں لیکن وہ اپنی بیماری کے باوجود رمضان کے مقدس مہینے میں روزے رکھناچاہتے ہیں،ڈاکٹروں کوچاہیے کہ وہ ایسے مریضوں کی درست رہنمائی کریں تاکہ ایسے مریض محفوظ طریقے سے روزے رکھ سکیں،سوئی کے ذ ریعے خون نکال کرشوگرچیک کرنے اورانجکشن لگوانے سے روزہ نہیں ٹوٹتاہے ،اگر کسی کی شوگر70ملی گرام سے کم ہوجائے تو ایسے مریض پرروزہ توڑنا واجب ہے ،کیوں کہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے اپنی زندگیوں کو ہلاکت میں مت ڈالو۔ان خیالات کااظہار ماہرین نے بی این پی سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا ہے کہ 95فیصد سے زائدذیابیطس کے مریض نہایت کامیابی اور محفوظ طریقے سے روزے کی عبادت ادا کر سکتے ہیں بشرط یہ کہ وہ اپنے معالجین کے مشورے پر عمل کریں۔انہوں نے کہا کہ علما کے متفقہ فیصلے کے مطابق سوئی سے خون نکال کر شوگر چیک کرنے اورانجکشن لگوانے سے روزہ نہیں ٹوٹتا ہے ،ان کا کہنا تھا کہذیابیطس کے مریض کو بوقت ضرورت ڈرپ بھی لگائی جا سکتی ہے اور اس سے بھی ان کا روزہ نہیں ٹوٹے گا،اگر کسی مریض کی شوگر 70ملی گرام سے کم ہوجائے تو ایسے مریض کو روزہ توڑ دینا دینا چاہیے تاکہ زندگی کو خطرہ لاحق نہ ہو سکے ، ایسے مریضوں پر روزے کا کفارہ لازم نہیں، انہیں صرف بدلے کا روزہ رکھنا ہوگا۔