فوری وسستا انصاف معاشرے کے پنپنے کیلیے بہت ضروری ہوتا ہے،ممتازسہتو

155

سکھر(وقائع نگار خصوصی) جماعت اسلامی سندھ کے جنرل سیکریٹری ممتاز حسین سہتو ایڈووکیٹ نے چیف جسٹس آف پاکستان کی جانب سے قانونی اصلاحات کے آغاز کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ کرپشن ، ظلم و نا انصافیوں کے مارے عوام کو فوری اور سستا انصاف کی فراہمی وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔ جمہوریت کوفروغ، آئین کی بالا دستی اور قانون کی حکمرانی ہی ملکی سالمیت کی ضامن ہے،قانون سے بالا تر کسی کو نہیں ہونا چاہیے بے لاگ احتساب او ر فوری وسستا انصاف کسی بھی معاشرے کے پنپنے کے لیے بہت ضروری ہوتا ہے۔ انہوں نے آج ایک بیان میں کہا کہ فرسودہ نظام اور ملک میں امیر و غریب کیلئے الگ الگ قانون کے پیمانے انصاف کی فراہمی اور ملکی ترقی میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں۔ بعض مقدمات میں توکئی کئی سال لگ جاتے ہیں لوگ انصاف سے محروم رہ جاتے ہیں جبکہ دوسری جانب طاقتور گنہگار ہونے کے باوجود پیسہ کی بنیاد پر قانون کی پکڑ سے نکل جاتا ہے۔ جس کی وجہ سے عوام کو عدالتی نظام سے مایوسی اور معاشرہ انارکی کی طرف بڑھتا جاتاہے کیونکہ کفر کا معاشرہ چل سکتا ہے مگرظلم کا معاشرہ نہیں چل سکتا۔ چیف جسٹس نے جن مسائل کی نشاندہی کی ہے اس پر سیاستدان پارلیمنٹ میں قانون سازی اور عدلیہ اس پرمکمل عمل درآمد کر کے عوام کو بر وقت و سستا انصاف فراہم کر کے اپنی ذمہ داری پوری کرے۔ اسی طرح ملک میں سیاسی ، مالی انتخابی اور اخلاقی کرپشن کے خاتمے کے لئے بھی قانونی اصلاحات کی اشد ضرورت ہے جس کے بغیر ملک میں حقیقی و پائیدار تبدیلی نا ممکن ہے۔