شام میں ظلم

118

انبیا کی سرزمین شام میں اس وقت ایسا ظلم کا بازار گرم ہے جو بیان نہیں کیا جاسکتا!! ترکی کی دعوت پر شامی مظلوم خواتین اور بچوں سے اظہار یکجہتی کے لیے مختلف ممالک سے خواتین کے قافلے ترکی شہر استنبول پہنچے۔ پاکستان سے حبیب فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام ارکان پارلیمنٹ کا ایک وفد جس میں جماعت اسلامی کی عائشہ سید کے علاوہ دیگر جماعتوں کی خواتین ارکان بھی ترکی پہنچیں۔ یہ قافلہ ’’وحدان و احسان‘‘ استنبول سے شام کے بارڈر تک پہنچا۔ جماعت اسلامی کے رکن پارلیمنٹ عائشہ سید مہاجرین کے بارے میں بتاتے ہوئے رو پڑیں!!۔سوال یہ ہے کہ ’’انبیا کی سرزمین پر کیوں ایسا ظلم کیا جارہا ہے؟‘‘ کیوں اس مقدس سرزمین کو کھنڈر میں تبدیل کیا جارہا ہے؟ اے مسلمانو! جاگو! اُٹھو اور سب ایک ہوجاؤ! قوت کا مظاہرہ کرو! سب مل کر آواز بلند کرو! تا کہ پوری دنیا میں شامی مہاجر ین پر ہونے والے مظالم کے بارے میں شعور بیدار ہو اور پوری دنیا پر باور کروائیں کہ ابھی بھی انسانیت کے درد پر احساس رکھنے والی امت زندہ ہے۔
عائشہ بی، گلشن اقبال