جھڈو پولیس کے چھاپے ، ہزاروں لیٹر کچی شراب برآمد ، 6 گرفتار

166

جھڈو (وقائع نگار خصوصی) پولیس نے شراب کی بھٹیوں پر چھاپے مار کر 70 لیٹر تیار شراب، 6400 لیٹر کچی شراب اور شراب کشید کرنے کا سامان بر آمد کرکے 6 ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرلیے، تاہم پولیس کسی ایک بھی منشیات فروش کو گرفتار کرنے میں ناکام رہی۔ جھڈو تھانے کی حدود میں گوٹھ احمد خان کھوسہ میں جھڈو پولیس کی بھاری نفری نے ایس ایچ او فدا حسین کی قیادت میں دیسی شراب بنانے والی شراب کی بھٹیوں چھاپے مارے، پولیس ذرائع سے ملنے والی معلومات کے مطابق پولیس چھاپے کی اطلاع پر منشیات فروش بھاگ کھڑے ہوئے، تاہم پولیس نے شراب کی تین بھٹیوں سے 70 لیٹر تیار شراب اور 6400 لیٹر کچی شراب برآمد کرکے شراب کشید کرنے کا سامان اور بڑی تعداد میں کین اپنی تحویل میں لے لیے۔ پولیس نے دیسی شراب کی تیاری اور فروخت کے الزام میں 6 منشیات فروشوں کیخلاف مقدمات درج کرلیے۔ ملزمان میں عباس کھوسو، میر محمد، محمد اسلم، غلام حیدر، محمد وسیم اور دیگر ملزمان شامل ہیں۔ واضح رہے کہ جھڈو تھانے کی حدود میں 1000 ہزار سے زائد چھوٹی بڑی شراب کی بھٹیاں قائم ہیں، جہاں روزانہ ہزاروں لیٹر دیسی شراب فروخت کی جاتی ہے۔