پران? فارم حاصل ?رن? م?? وقت لگ? گا،اجمل

211

پاکستان کے مایہ ناز آف اسپنر سعید اجمل کا کہنا ہے کہ  پرانی فارم حاصل کرنے میں وقت لگے گا تاہم سخت محنت کررہاہوں اور امید ہے کہ جلد ہی پرانی فارم حاصل کرلوں گا۔
میرپور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں کسی کے کہنے پر ٹیم میں شامل نہیں ہونا چاہتا بلکہ اپنی کارکردگی کی بنیادپر فائنل الیون کا حصہ بننا چاہوں گا۔
اجمل کے بقول کھلنا ٹیسٹ میں وکٹ بالرز کے لیے سازگار نہیں تھی لیکن کے اس کے باوجود یاسر شاہ اور ذوالفقار بابر نے اچھی بالنگ کا مظاہرہ کیا۔
جادوگر اسپنر نے اس امید کا اظہار کیا کہ وہ جلد پرانی فارم حاصل کریں گے اور ٹیم میں مستقل رکن کی حیثیت سے کھیلیں گے۔
واضح رہے کہ سعید اجمل نے 8ماہ کی پابندی کے بعد بنگلادیش کے خلاف ون ڈے سیریز میں حصہ لیا تھا تاہم انہیں ٹیسٹ سیریز میں موقع نہیں دیا گیا۔