راولپنڈی (وقائع نگار خصوصی)جماعت اسلامی نے 5مئی کولیاقت باغ کے تاریخی مقام پر جے آئی یوتھ کنونشن منعقد کرنے کااعلان کردیا ۔ ضلعی جنرل سیکرٹری ظفرالحسن جوئیہ ایڈووکیٹ کے مطابق کنونشن میں امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹرسراج الحق مہمان خصوصی ہوں گے ، مرکزی صدرجے آئی یوتھ زبیر احمد گوندل ، امیر صوبہ میاں مقصوداحمداور صوبائی صدررسل خان بابر سمیت دیگرنوجوان قائدین خطاب کریں گے جبکہ کنونشن میں ہزاروں نوجوان شریک ہوں گے ۔