وزیر اعظم نے عدلیہ مخالف نعرے بازی کا نوٹس لے لیا،قصور سے لیگی ایم این اے سمیت70گرفتار،مقدمہ درج

269

اسلام آباد/ قصور (آئی این پی/مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے قصور سے مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی شیخ وسیم کی طرف سے عدلیہ مخالف نعرے بازی کا سخت نوٹس لے لیا جبکہقصور پولیس نے عدلیہ مخالف نعرے بازی اور نازیبا الفاظ استعمال کرنے پرایم این اے شیخ وسیم ،ن لیگ کے مقامی رہنماؤں اور کارکنوں سمیت 70کو افراد کو گرفتار کرلیا کرکے متعدد کے خلاف مقدمات درج کرلیے گئے۔گرفتار ملزمان کو ریمانڈ کے لیے آج مقامی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔قبل ازیں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے ن لیگ کے رکن قومی اسمبلی شیخ محمد وسیم کے عدلیہ مخالف نعروں پر نوٹس لیتے ہوئے وفاقی وزیر پارلیمانی امور اور ن لیگ کے چیف وہپ شیخ آفتاب احمد کو اس معاملے پر ایکشن لینے کی ہدایت کردی۔سرکاری ٹی وی کے مطابق شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ چیف وہپ پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی پر کارروائی کریں۔واضح رہے کہ چند روز قبل قصور سے رکن قومی اسمبلی شیخ وسیم کی قیادت میں ن لیگ کے کارکنوں نے ایک احتجاجی مظاہر ہ کیا جس میں عدلیہ مخالف نعرے بازی کی گئی اور نازیبا الفاظ استعمال کیے گئے ۔