متحدہ مجلس عمل اسٹیٹس کو کا نعم البدل ہے، نعمان احسن ملک

112

فیصل آباد (وقائع نگار خصوصی) جماعت اسلامی حلقہ پی پی 67 کے امیر نعمان احسن ملک، یوسف گل پراچہ، محمد بلال انور، میاں اجمل حسین بدر ایڈووکیٹ اور دیگرنے کہا کہ ووٹ کو عزت دو کا نعرہ ہر جانب سے بلند ہورہا ہے لیکن موجودہ اور سابقہ حکمرانوں نے ووٹ دینے والوں کو کوئی عزت و احترام نہیں دیا ہے۔ متحدہ مجلس عمل اسٹیٹس کو کا نعم البدل ہے۔ عوام سے ووٹ لے کر اقتدار کے منصب پر براجمان حکمران طبقے نے قوم کو رسوا کیا۔ حکمرانوں کے بینک بیلنس، جائدادوں، کاروبار میں بے تحاشا اضافہ ہوا جبکہ مہنگائی، بے روزگاری، لاقانونیت، پینے کے صاف پانی کی عدم فراہمی، بجلی کی لوڈشیڈنگ محب وطن ووٹر زکے حصے میں آئی۔ جماعت اسلامی ووٹ کے تقدس اور ووٹر کی عزت کو بحال کرائے گی۔ رہنماؤں نے کہاکہ بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خاتمے کے دعوے دار حکمرانوں کے تمام دعوے ہوا میں اڑ گئے ہیں، سولہ گھنٹے کی لوڈشیڈنگ سے عوام کی زندگی اجیرن ہوگئی ہے۔