در?ائ? سند? م?? آلودگ?,?راو? مچ?ل? ?? نسل معدوم ?ون? لگ?

297

گلگت بلتستان  میں ناقص نکاسی آب کے باعث ایک طرف ٹراوٹ مچھلی کی نسل معدومیت کا شکار ہورہی ہے تو دوسری طرف پانی آلودہ ہونے کے باعث روزانہ لاکھوں گیلن نکاسی آب کا پانی دریا ئے گلگت اور دریائے سندھ کے پانی میں شامل ہورہا ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق گلگت کے سروس اسٹیشنوں سے نکلنے والا تیل ، انجن آئل اور دیگر کچرا نکاسی آب کی نالیوں سے ہوتا ہوا دریائے گلگت اور دریائے سندھ میں شامل ہوتا ہے جوکہ ملک کو قدرتی پانی فراہم کرنے کا اہم ترین وسیلہ ہے ۔

دریا کے اندر پانی کی آلودگی میں اس حد تک اضافہ ہوگیا ہے کہ اعلٰی نسل کی ٹراوٹ مچھلی کے علاوہ ٹھنڈے پانی میں رہنے والی مچھلیاں بھی اس سے متاثر ہونے لگی ہیں۔

یاد رہے کہ اس وقت گلگت بلتستان میں ماحولیاتی تحفظ کا ایکٹ 1997 نافذ العمل ہیں ۔ جس کے تحت دریا میں نکاسی آب کا پانی داخل کرنے اور اس کے کنارے سروس اسٹیشن بنانے پر پابندی عائد ہے ۔