بجٹ سے قبل بجلی کی قیمت میں اضافہ عوام قبول نہیں کریں گے، رانا طہٰ

125

فیصل آباد (وقائع نگار خصوصی) جماعت اسلامی حلقہ پی پی 70 کے امیر رانا طہٰ نے کہا ہے کہ بجٹ سے قبل بجلی کی قیمت میں اضافہ عوام قبول نہیں کریں گے، فیول ایڈجسٹمنٹ کا جواز بنا کر بجلی مہنگی کرنا مناسب نہیں۔ ملک میں پہلے ہی مہنگائی ہے، اب بجلی کی قیمت میں اضافے سے مہنگائی کی نئی لہر جنم لے گی۔ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عوام کو ریلیف دیا ہے اور بے وسیلہ افراد کے لیے نئی نئی سہولتیں پیدا کی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو مشکلات سے نجات دلانے کے لیے حکومت کی طرف پانچ سال میں کوئی مؤثر اقدام نہیں اٹھایا گیا۔ ہر سال بجٹ میں ریلیف دینے کا اعلان کیا جاتا ہے مگر عملی طور پر عوام کے لیے کچھ نہیں کیا، اب حکومت عوام کو ریلیف دینے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرے، عوام کو مشکلات سے نکالنے کے لیے سستی اور غفلت کا مظاہرہ ہر گزنہ کیا جائے ورنہ عوام ووٹ کی طاقت سے ظالمانہ اقدامات کیخلاف رائے دیں گے۔