تفصیلات کے مطابق کراچی یونین آف جرنلسٹس (دستور ) کے سالانہ انتخابات برائے سال2018-19 کے لیے17نشستو ں پر 46 امیدوار وں نے حصہ لیا۔ انتخابات کے لئے21اپریل بروز ہفتہ کراچی پریس کلب میں صبح10 بجے سے شام پانچ بجے تک بغیر کسی وقفے کے پولنگ کا عمل جاری رہا۔ مجموعی طور پر537 زائدممبران نے اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔
صدر کے عہدے پرفرینڈز پینل کے طارق ابو الحسن409 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے، نائب صدور کے لئے خلیل احمد نا صر نے 282اور آصف جئے جا نے 233ووٹ ،خازان کے عہدے پر سلما ن سعادت خان نے 407ووٹ، جنرل سیکر یٹری کے لئے حا مدالرحمن اعوان نے404ووٹ حا صل کیے، جوائنٹ سیکریٹرز کے عہدے کے لئے منیر عقیل انصاری نے310ووٹ اور جمال خورشد نے275ووٹ اور انفا رمیشن سیکریٹری کے لئے امیر محمدخان221ووٹ لیکر کا میا ب قرارپا ئے۔
اسی طرح مجلس عاملہ کی 9نشستوں پر احتشام خالد نے294 ،شعیب جٹ276،سید نبیل اختر273،سید طارق عزیز267،محمدبلال طاہر266،محمد انور خان264،شیما ء صدیقی256،سید زید232 اوراعجاز کو رائی نے213 ووٹ لیکر کا میاب قرار پا ئے۔کراچی یونین آف جرنلسٹس (دستور ) کے سالانہ انتخابات میں فرینڈز پینل ، دی ڈیموکریٹس پینل اور الا ئنس فرینڈز پینل کے امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہوا۔
الیکشن کمیشن کے فرا ئض عطا محمد تبسم،نزیر عبا سی اور زین العابدین نے انجام دیے۔کراچی یونین آف جرنلسٹس دستور کے سالانہ انتخابات میں اپنا قیمتی ووٹ ڈالنے کے لئے ممبر کے یو جے فاروق ملک علالت اور معذوری کے باوجود ایمبولینس میں کراچی پریس کلب تشریف لائے۔