بجٹ میں مزدورکی تنخواہ میں سو فیصد اضافہ کیا جائے، خالد محمود چودھری

95

فیصل آباد (وقائع نگار خصوصی) ریلوے پریم یونین لاہور ڈویژن کے سنیئرنائب صدر خالد محمود چودھری نے کہا ہے کہ اگر آئندہ بجٹ میں مزدورکی تنخواہ میں مہنگائی کے تناسب سے سو فیصد اضافہ نہ کیا توپاکستان بھر کے مزدور �آئندہ انتخابات میں حکمرانوں کا دھڑن تختہ کردیں گے ، مہنگائی کی موجودہ لہر نے غریب ملازمین کے لیے جینا مشکل کر دیا ہے۔ حکمران اپنی عیاشیوں کے اخراجات عوام پر ڈالنے کے بجائے اپنے شاہانہ اخراجات ختم کریں۔ ریلوے کے مزدوروں نے شب و روز محنت کرکے ریلوے کے ناکارہ انجنوں کو دوبارہ ٹریک پر رواں دواں کردیا ہے ۔ ریلوے کی آمدن میں ماضی کی نسبت بے پناہ اضافہ ہوا اور ریل کی ٹائمنگ بہتر ہوئی۔ پانچ سال کے بعد ریلوے میں مال گاڑیاں، کنٹینر اسپیشل اور آئل کی ٹرینیں ریلوے ٹریک پر نظر آنا شروع ہوگئیں۔ اب حکومت بھی مزدور دوستی کا مظاہرہ کرتے ہوئے آئندہ بجٹ میں مزدوروں کی تنخواہوں اور پنشن میں سوفیصد اضافہ کا اعلان کرے۔