بجلی کی قیمت میں اضافہ سے مہنگائی کی نئی لہر جنم لے گی، نعمان احسن ملک

66

فیصل آباد (وقائع نگار خصوصی) جماعت اسلامی حلقہ پی پی 67کے امیرنعمان احسن ملک،یوسف گل پراچہ، محمد بلال انور، میاں اجمل حسین بدر ایڈووکیٹ اور دیگر نے کہاکہ بجٹ سے قبل بجلی کی قیمت میں اضافہ عوام قبول نہیں کریں گے، فیول ایڈجسٹمنٹ کا جواز بنا کر بجلی مہنگی کرنا مناسب نہیں، رہنماؤں نے کہاکہ ملک میں پہلے ہی مہنگائی ہے اور اب بجلی کی قیمت میں اضافہ سے مہنگائی کی نئی لہر جنم لے گی۔ انہوں نے کہاکہ عوام کو مشکلات سے نجات دلانے کے لیے حکومت کی طرف سے پانچ سال میں کوئی مؤثر اقدام نہیں کیا گیا، ہر سال بجٹ میں ریلیف دینے کا اعلان کیا جاتا ہے مگر عملی طو پر عوام کے لیے کچھ نہیں کیا، اب حکومت عوام کو ریلیف دینے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرے، عوام کو مشکلات سے نکالنے کے لیے سستی اور غفلت کا مظاہرہ ہرگز نہ کیا جائے ورنہ عوام ووٹ کی طاقت سے ظالمانہ اقدامات کیخلاف رائے دیں گے۔