عوام کی بلا امتیاز خدمت ن لیگ کا پروگرام ہے‘ عبدالقادر بلوچ

129

کوئٹہ (آن لائن )وفاقی وزیر سفیران و پاکستان مسلم لیگ(ن) بلوچستان کے قائم مقام صدر جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ نے کہا ہے کہ بلوچستان کے عوام کی بلا امتیاز خدمت ہمارا پروگرام ہے‘ہم نے اپنے حلقہ انتخاب میں تمام اقوام وبرادر یوں کے بلا کسی تعصب کے بھر پور خدمت کی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعیت علما اسلام( نظریاتی پاکستان )کے سیکرٹری اطلاعات سید عبدالستار شاہ چشتی سے گفتگو کر تے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا ہے کہ یقیناًبلوچستان رقبے کے لحاظ سے بڑا صوبہ ہے اور ہم نے بلوچستان کے مسائل سے متعلق کا بینہ سمیت اہم فلور پر اٹھائے ہیں اور بلوچستان کے مسائل کو حل کرنے کی ہر
ممکن کو شش کی ہے اور آئندہ بھی ان شاء اللہ بلوچستان کے عوام کے مسائل حل کرنے کے لیے ہر ممکن کو شش کریں گے۔