متحدہ مجلس عمل کا قیام قوم کو نیا ولولہ اور عزم فراہم کر ے گا، میاں اسلم

368
اسلام آباد ،جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر میاں محمد اسلم G-13 میں علما کرام کے اعزاز میں دیے گئے استقبالیے سے خطاب کررہے ہیں
اسلام آباد ،جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر میاں محمد اسلم G-13 میں علما کرام کے اعزاز میں دیے گئے استقبالیے سے خطاب کررہے ہیں

اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی نائب امیر میاں محمد اسلم نے کہا ہے کہ متحدہ مجلس عمل کے زیر اہتمام 2 مئی کو اسلام آباد میں قومی ورکرز کنونشن میں متحدہ مجلس عمل کے مرکزی قائدین منشور اور انتخابی حکمت عملی کا اعلان کریں گے۔ قو می ورکرز کنونشن سے متحدہ مجلس عمل کے مرکزی قائدین مولانا فضل الرحمن، سینیٹر سراج الحق، علامہ ساجد علی نقوی، پروفیسر ساجد میر، علامہ شاہ انس نورانی اور متحدہ مجلس عمل کے مرکزی سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ سمیت دیگر رہنما خطاب کریں گے۔ قومی ورکر کنونشن کے انتظامات کے لیے میاں محمد اسلم کی سربراہی میں 15 انتظامی کمیٹیاں کا خصو صی اجلاس آج صبح دس بجے میاں محمد اسلم کی زیر صدارت منعقد ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے G13 میں علما کرام کے اعزاز میں دیے گئے استقبالیے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ میاں محمد اسلم نے کہا کہ قومی ورکرز کنونشن میں اسلام اور پاکستان کے دشمنوں کے مقابلے کے لیے ملک گیر رابطہ عوام مہم کا آغاز کیا جائے گا، ملک کو دیانتدار اور باکردار قیادت صرف علما اور صاحب تصوف ہستیاں ہی دے سکتی ہیں جو عام لوگوں کی عزت و تکریم اور محبت و عقیدت کا مرکز ہیں۔ پاکستان کے قیام میں علما و مشائخ کا کردار بنیادی حیثیت رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ متحدہ مجلس عمل کا قیام قوم کو نیا ولولہ اور عزم فراہم کر ے گا اور دو ہزار اٹھارہ کے الیکشن میں متحدہ مجلس عمل ہی برسر اقتدار آئے گی۔