بد?ن م?? جنگل ?ا قانون برداشت ن???، ا?ازلط?ف پل?جو

328

 سابق وزیر داخلہ سندھ ذوالفقارمرزا نے قومی عوامی تحریک کے سربراہ ایاز لطیف پلیجو سے رابطہ کیا ہے قومی عوامی تحریک کے سربراہ نے اپنی جماعت کی جانب سے سابق وزیر داخلہ کو ہر طرح کے تعاون کا یقین دلایا ہے ۔

اپنے ایک بیان میں ایاز لطیف پلیجو نے سابق وزیرداخلہ زوالفقار مرزا کے گھر پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کئے جانے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہائی کورٹ سے حفاظتی ضمانت ملنے کے باوجود ذوالفقار مرزا کے گھیراؤ کو قانون اور آئین کی خلاف ورزی قرار دیا ہے ۔

ان کا مذید کہنا تھا کہ پولیس کی نفری کو اس طرح تعینات کیا گیا ہے کہ جیسے بدین میں کوئی جنگل کاقانون رائج ہے ہم ایسے قانون کو مسترد کرتے ہیں اپنے بیان میں ان کا کہناتھا کہ کرپشن کے خلاف جدوجہد میں ذوالفقار مرزا کاساتھ ہیں ۔