نادرا نے شناختی کارڈ کی فیسوں میں 100 فیصد اضافہ کر دیا ہے۔ نئی فیسوں کا اطلاق آج منگل کے روز سے ہو گا۔

821
نیشنل ڈیٹا بیس ر جسٹر یشن اٹھا رٹی (نادرا) کی جانب سے قومی شناختی کارڈ کی نئی قیمتوں کا نوٹیفیکشن جاری کر دیا گیا جس کا اطلاق آج سے ہو گا۔ نئے شیڈول کے مطابق نارمل آئی ڈی کارڈ ارجنٹ کی فیس 1150 روپے جبکہ ایگزیکٹو 2150 روپے ہو گی۔
نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے شناختی کارڈ کی فیسوں میں 100 فیصد اضافہ کر دیا ہے۔ نئی فیسوں کا اطلاق آج ہی سے ہو گا۔

نوٹی فکیشن کے مطابق کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ کی ارجنٹ فیس 500 روپے سے بڑھا کر 1150 روپے کر دی گئی ہے۔ا سمارٹ کارڈ کی نارمل فیس 300 سے بڑھا کر 750 روپے اور ارجنٹ فیس 750 سے بڑھا کر 1500 روپے کی گئی ہے۔

اس کے علاوہ ا سمارٹ کارڈ کی تجدید کی فیس میں بھی اضافہ کیا گیا ہے۔ نارمل شناختی کارڈ کی فیس 200 روپے سے بڑھ کر اب 400 روپے اور 1600 روپے میں بننے والا ایگزیکٹو شناختی کارڈ اب 2500 روپے میں بنے گا جبکہ اورسیز پاکستانیوں کے شناختی کارڈز کی فیسوں میں چند سو روپے کمی کی گئی ہے۔ شناختی کارڈ کی فیسیں بڑھانے کی منظوری گزٹ آف پاکستان نے دی ہے۔