الطاف حس?ن جلد گرفتار ?ون? وال? ???،برطانو? س?استدان

219

برطانوی سیاستدان جارج گیلووے نے دعویٰ کیا ہے کہ منی لانڈرنگ کیس میں ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کے خلاف گھیرا تنگ کرلیا گیا ہے اور انہیں جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔
لندن میں صحافیوں کے ایک گروپ سے بات کرتے ہوئے جارج گیلووے نے کہا کہ اسکاٹ لینڈ یارڈ نے انہیں بتایا ہے کہ وہ الطاف حسین کی گرفتاری کے بہت قریب پہنچ چکے ہیں اور انہیں جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔
برطانوی سیاستدان کے بقول و ہ 10سال سے الطاف حسین کی دہشت گردی ،بھتہ خوری اور جرائم کے خلاف مہم چلارہے تھے جو اب کامیابی کے ہمکنار ہونے والی ہے اور کراچی کے شہریوں کو الطاف حسین کے خوف سے نجات ملنے والی ہے۔
گلووے کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنی زندگی کے چند دن کراچی میں گزارے تھے اور وہ کراچی میں تشدد برداشت نہیں کرسکتے۔