اس??ن?رز ا?ن? پورن? پا?ستان ?? ر??نگ مستح?م س? مثبت ?رد?

377

اسلام آباد:  عالمی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی اسٹینڈر اینڈ پورنے پاکستان کیلئے طویل مدت کی ریٹنگ مستحکم سے مثبت کردی،ایس اینڈ پی کے مطابق 2017 تک ملکی جی        ڈی پی کا ساڑھے چار فیصد سے ترقی کرنے کا امکان ہے۔

عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز کے بعد اب عالمی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی اسٹینڈر اینڈ پورنے پاکستان کی ریٹنگ مستحکم سے مثبت کرتے ہوئے ملکی جی ڈی پی کی ترقی میں امکانات بھی ظاہر کردیئے ہیں۔ ایس اینڈ پی کے مطابق دوہزار پندرہ سے دوہزار سترہ تک پاکستان کی جی ڈی پی کی شرح تین اعشاریہ آٹھ سے چار اعشاریہ چھ تک پہنچ سکتی ہے۔

معاشی صورتحال پر اپنے تجزیہ دیتے ہوئے ایس اینڈ پی نے کہا کہ پاکستان کی فی کس آمدنی بھی تقریبا چارفیصد اضافے سے چودہ سوساٹھ ڈالر کے قریب پہنچ گئی ہیں ۔ ایس اینڈ پی کے مطابق ملک میں پیٹرولیم مصنوعات سستی ہونے سے ملک کی کاروباری سرگرمیوں اور سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ ہوا۔ ایجنسی  کا کہنا ہے کہ مالی استحکام کےلئے حکومتی کوششوں، زرمبادلہ کے ذخائر اور ترسیلات زر میں اضافے کے باعث ذرائع آمدنی میں اضافہ ہوا۔