نوجوانوں کو سوشل میڈیا کے ذریعے ٹارگٹ کیاجارہاہے‘ ترجمان پاک فوج 

78

راولپنڈی (آئی این پی) پاک فوج کے ترجمان میجرجنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ شرپسند عناصر نوجوانوں کو سوشل میڈیا کے ذریعے ٹارگٹ کرتے ہیں۔ یہ بات انہوں نے قومی یوتھ اسمبلی کے وفدکی پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ہیڈکواٹرز کے دورے کے موقع پر کہی۔ وفد نے ڈی جی آئی ایس پی آر سے ملاقات کی۔ ملاقات میں وفد کو قومی سیکورٹی چیلنجز اور جیو اسٹریٹجک صورتحال سے متعلق آگاہ کیا گیا، وفد کو دہشت گردی کے خلاف جنگ میں عسکری کامیابیوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی اور خطے میں قیام امن کے حوالے سے پاک فوج کے کردار پر بھی روشنی ڈالی گئی۔ اس موقع پر وفد نے مسلح افواج کی کامیابیوں اور کوششوں کو سراہااورپاکستان اورپاک فوج کے خلاف منفی پراپیگنڈے کی روک تھام کے عزم کا بھی اظہار کیا۔