شناختی کارڈ کی فیس میں اضافہ واپس لیا جائے، نعمان احسن ملک

93

فیصل آباد (وقائع نگار خصوصی) جماعت اسلامی حلقہ پی پی 67کے امیر نعمان احسن ملک ،یوسف گل پراچہ نے نادرا کی طرف سے شناختی کارڈ کی فیسوں میں 100 فیصد اضافے پر شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کای کہ شناختی کارڈ کی فیسوں میں ہونے والا حالیہ اضافہ فوری طور پر واپس لیا جائے۔ رہنماؤں نے کہا کہ شناختی کارڈ امیر غریب ہر شہری کی ضرورت ہے۔ امیروں کے لیے تو یہ اضافہ کچھ بھی نہیں مگر غریب آدمی کے لیے یہ اضافہ بہت تکلیف دہ ہے۔ لہٰذا یہ اضافہ واپس لیا جائے۔