راولپنڈی، پیما کی سینٹرل ایگزیکٹو کونسل  کا دو روزہ اجلاس آج سے ہوگا

101

راولپنڈی (وقائع نگار خصوصی) پاکستان اسلامک میڈیکل ایسوسی ایشن (پیما) کی سینٹرل ایگزیکٹو کونسل کا دو روزہ اجلاس آج سے راولپنڈی میں شروع ہو رہا ہے جس کی صدارت پیما کے نومنتخب صدر پروفیسر محمد افضل میاں کریں گے۔ اجلاس میں ملک بھر سے ارکان شریک ہو رہے ہیں۔ اجلاس میں آئندہ دو سال کے لیے مرکزی عہدیداران، شعبہ جات کے انچارجز کا تقرر اور پلاننگ کی جائے گی۔