علماء اورعوام اسلامی نظام کیلیے ہماراساتھ دیں‘ خادم رضوی

156

راولپنڈی ( آ ن لائن) تحریک لبیک کے سربراہ علامہ خادم حسین رضوی نے کہا کہ علماء اور عوام اسلامی نظام کے لیے ہمارا ساتھ دیں۔ان کے بقول ہم ملک میں جھوٹ فریب اور کرپشن کی سیاست کا خاتمہ اور انصاف کا بول بالا چاہتے ہیں تاکہ ایماندار لوگ اسمبلیوں میں جائیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے شیخ الحدیث علامہ پیر سید ضیاء الحق شاہ سلطانپوری سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔