شفاف انتخابات کے لیے باکردار نگران  حکومت کا قیام ضروری ہے، نعمان احسن ملک

155

فیصل آباد (وقائع نگار خصوصی) جماعت اسلامی حلقہ پی پی 67کے امیر نعمان احسن ملک ،یوسف گل پراچہ نے کہا ہے کہ چند دنوں کی حکومت نے اپنی حد سے تجاوز کرتے ہوئے برسوں کے وعدوں کا بجٹ پیش کرکے جاتے جاتے عوام کو بجٹ کی چکی میں پیس کر رکھ دیا، انہوں نے کہا کہ پیٹرول لیویز پر ٹیکس میں اضافے سے مہنگائی کا طوفان آئے گا، انہوں نے ملک کا اس وقت حکمرانوں کی غلطیوں اور لوٹ مار اور عیاشیوں کی وجہ سے خسار ہ70 ارب سے بھی بڑھ گیا ہے اور یہ خسارہ ملک کو مالیاتی اداروں کے پاس گروی رکھنے کے مترادف ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کے پاس عوام کے مسائل حل کرنے کے لیے کوئی حل موجود نہیں ہے، شفاف انتخابات کے لیے باکردار نگران حکومت کا قیام ضروری ہے ۔نعمان احسن ملک نے کہاکہ کر پشن کے خلاف کارروائی خوش آئند ہے لیکن جب تک لوٹی ہوئی دولت واپس نہ لائی جائے اور کرپٹ عنا صر کو عبرت کانشان نہ بنایا جائے اُس وقت تک یہ مہم کامیاب نہیں ہوگی۔