لاہور، متحدہ مجلس عمل کے 13 مئی کے جلسے  کے حوالے سے آج جائزہ اجلاس ہوگا

45

لاہور (وقائع نگار خصوصی) متحدہ مجلس عمل کے 13 مئی کے جلسہ عام کے حوالے سے آج متحدہ مجلس عمل اور جماعت اسلامی کے مرکزی سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ کی زیر صدارت جائزہ کمیٹی کااجلاس مینارپاکستان پر ہوگا۔ اجلاس میں جلسہ عام کے حوالے سے تیاریوں کا جائزہ لیا جائے گا۔ اجلاس میں متحدہ مجلس عمل پنجاب کے صدر میاں مقصود احمد، ایم ایم اے لاہور کے صدر ذکر اللہ مجاہد اور دیگر رہنما شریک ہوں گے۔