رواں سال ڈینگی مچھروں سے متاثرہ مریضو ں کی تعداد288ہوگئی 

90

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )سندھ میں رواں سال کے چار مہینوں میں ڈینگی مچھروں سے متاثرہ مریضو ں کی تعداد288ہوگئی جن میں کراچی سب سے زیادہ متاثر رہا ہے جہاں 94فیصد کیس رپورٹ ہوئے ہیں لیکن حکومتی سطح پر اقدامات میں کوئی بہتری نہیں آئی ۔تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت اور شہری ادارے درمیان اختیارات کی رسہ کشی کے باعث کراچی میں مچھروں کی افزائش روکنے کے لیے مچھر مار اسپرے مہم التواء کا شکار ہے ۔ شہر کے مختلف علاقوں میں ڈینگی وائرس پھیلتا جارہا ہے ، صفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات اور جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر بیماریاں پھیلا رہے ہیں اور ہر عمر کے افراد ان بیماریوں کا شکار ہورہے ہیں۔