پاکستانی شہری کو کچلنے والا امریکی سفارتی اہلکار رہا، زخمی کیخلاف مقدمہ درج

123

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ایک اور پاکستانی شہری کو گاڑی کی ٹکر سے زخمی کرنے والے امریکی سفارتی اہلکار کو رہا کردیا گیا۔ پولیس نے زخمی شخص کے خلاف اور کار سرکار میں مداخلت کے الزام میں سفارتخانے کے
چیف سیکورٹی افسر پر مقدمہ درج کرلیا۔ تفصیلا ت کے مطابق امریکی سیکنڈ سیکرٹری چاڈ ریکس نے گزشتہ رات نزاکت اسلام نامی شہری کو گاڑی سے ٹکر مار دی تھی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈی جی وزارت خارجہ کی تحریری درخواست پر پولیس نے امریکی سفارتی اہلکار کو رہا کردیا ہے جبکہ واقعے کے بعد زخمی ہونے والے شخص کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ ایف آئی آر کے مطابق موٹر سائیکل سوار نے غفلت اور لاپروائی سے ڈرائیونگ کی، موٹر سائیکل سوار اچانک گاڑی کے سامنے آیا جس سے حادثہ ہوا۔