امریکا نے ہمیشہ پاکستان کے مقابلے میں بھارت کو ترجیح دی ہے

72

فیصل آباد(وقائع نگار خصوصی) جماعت اسلامی کے ضلعی امیر سردارظفر حسین خان ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ جس ملک کے حکمران امریکی دباؤ میں اپنے ہی شہریوں کو امریکا کے حوالے کرسکتے ہیں ،ان سے کوئی بعید نہیں کہ وہ کسی بھی وقت چپکے سے شکیل آفریدی کو امریکا کے حولے کردیں ،اس لئے بہتر ہے کہ ہے کہ موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے سودے بازی کر کے قوم کی بے گناہ بیٹی ڈاکٹر عافیہ کو رہاکروالیا جائے،پوری قوم کا مطالبہ ہے کہ حکومت شکیل آفریدی کے بدلے میں امریکا میں قید قوم کی بیٹی عافیہ صدیقی کو واپس لے آئے۔چیف جسٹس آف پاکستان بھی از خود نوٹس لے کر ان چہروں کو بے نقاب کریں جنہوں نے ڈاکٹر عافیہ سمیت ہزاروں پاکستانیوں کا امریکا سے سودا کیا ۔انہوں نے کہا کہ امریکا نے کبھی بھی قابل اعتبار دوست کا کردار ادا نہیں کیا،ہمیشہ پاکستان کے مقابلہ میں بھارت کو ترجیح دی حالانکہ د ہشتگردی کی نام نہاد جنگ میں امریکا کا ساتھ دے کر ملک سیاسی ، معاشی طور پر تباہ ، قومی سلامتی کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا ۔