آصفہ کا قتل: مقبوضہ کشمیر کے نائب وزیراعلیٰ نے واقعہ معمولی قرار دے دیا

97

سری نگر (مانیٹرنگ ڈیسک) مقبوضہ کشمیر کے نائب وزیراعلیٰ کنویندر گپتا نے کمسن آصفہ بانو سے اجتماعی زیادتی کو معمولی وقعہ اور چھوٹی سی بات کہہ کر نظر انداز کردیا۔بین الاقوامی خبر رساں ایجنسی کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے نائب وزیراعلیٰ کنویندر گپتا نے کم سن مسلمان بچی کو مندر کے تہہ خانے میں مسلسل چار روز تک اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کے واقعے کو معمولی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس قسم کے چھوٹے موٹے واقعات ہوتے رہتے ہیں۔ جس کی سرکوبی کے لیے پولیس اور قانون موجود ہیں اور اپنا کام بھی کر رہے ہیں۔مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی کٹھ پتلی انتظامیہ کم سن بچی کے زیادتی کے واقعے پر روایتی بے حسی کا مظاہرہ کر رہی ہے۔