آئی ایس آئی نے شکیل آفریدی کو فرار کرانے کا امریکی منصوبہ ناکام بنادیا

368

ماسکو(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان انٹرسروسز انٹیلی جنس ایجنسی (آئی ایس آئی )نے ڈاکٹر شکیل آفریدی کو پشاور جیل سے فرار کرانے کی امریکی سازش ناکام بنادی۔روسی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی خفیہ ادارے سی آئی اے نے شکیل آفریدی کو پشاور کی جیل سے فرار کرانے کا منصوبہ بنایا تھا تاہم سی آئی اے کے لیے کام کرنے والے مقامی مخبر نے اس منصوبے کے بارے میں آئی ایس آئی کو آگاہ کردیا جس پر کارروائی کرتے ہوئے شکیل آفریدی کو پشاور جیل سے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔روسی خبر رساں ادارے کا یہ بھی دعویٰ ہے کہ امریکا نے اسامہ بن لادن کا سراغ لگانے والے شکیل آفریدی کو چھڑانے کے بدلے پاکستان کو ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کی پیشکش کی تھی تاہم پاکستان نے ایسا کرنے سے انکار کردیا۔ بتایا گیا ہے کہ واشنگٹن نے ڈاکٹر شکیل کو امریکا کے حوالے کرنے کے لیے پاکستان سے درخواست بھی کی جب کہ امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے کیے گئے مطالبات میں سے شکیل آفریدی کی رہائی کا معاملہ سرفہرست تھا۔