بجٹ میں غریبوں کامعاشی قتل کیاگیا ہے، نعمان احسن ملک

134

فیصل آباد (وقائع نگار خصوصی) جماعت اسلامی حلقہ پی پی 67کے امیرنعمان احسن ملک،یوسف گل پراچہ، محمد بلال انور، میاں اجمل حسین بدر ایڈووکیٹ اور دیگر نے کہاکہ وفاقی بجٹ نے عوام کو مایوسی کے سواکچھ نہیں دیا۔بجٹ عوام دشمن ہے، اس میں غریبوں کامعاشی قتل کیاگیا ہے۔بجٹ میں غریب عوام کو کسی قسم کاکوئی ریلیف نہیں دیا گیا ۔ ریلیف دینے کے بجائے غریب عوام پر ٹیکسوں کامزید بوجھ لاد دیا گیا ہے۔ حکمران غریبوں کاخون نچوڑرہے ہیں اور ملک سے غربت کی بجائے غریب مکاؤپالیسی کواختیارکررکھا ہے۔ مسلم لیگ ن کی حکومت جاتے جاتے اپنے آخری بجٹ میں بھی عوام کو ریلیف نہیں دے سکی۔ سیکڑوں اشیاء پر ٹیکس بڑھانے سے ملک میں مہنگائی کاسونامی آئے گا۔حکمرانوں نے بجٹ سے قبل عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لاتعداد وعدے کیے تھے مگرصدافسوس دوسرے وعدوں اور دعووں کی طرح یہ دعوے بھی کھوکھلے اور جھوٹے ثابت ہوئے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان میں وسائل کی کوئی کمی نہیں ہے، اگر کمی ہے تو صرف اور صرف دیانتدار قیادت کی۔موجودہ حکمرانوں کے عاقبت اندیش فیصلوں کی بدولت پاکستان مسائل کی آماجگاہ بن چکا ہے۔ضرورت اس امر کی ہے کہ عوام2018ء کے انتخابات میں مفاد پرستانہ ٹولے کو مسترد کرتے ہوئے ایم ایم اے کی محب وطن قیادت کو منتخب کریں۔