شہباز قلندرؒ عرس: شدید گرمی سے 2 روز میں 9 زائرین جاں بحق

148

سیہون (مانیٹرنگ ڈیسک) لال شہباز قلندرؒ کے سالانہ عرس کے دوران 2 روز میں شدید گرمی کے باعث 9 افراد جاں بحق ہوگئے۔ سندھ میں شدید گرمی کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ 3 روز کے دوران کراچی سمیت سندھ کے مختلف علاقوں میں شدید گرمی کی لہر دیکھنے میں آئی ہے۔ ہفتے کو لال شہباز قلندر کے سالانہ عرس کے دوسرے روز بھی شدید گرمی کے باعث مزید 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔ ایدھی سینٹر کے مطابق ہلاک ہونے والوں کا تعلق کراچی اور جھنگ سے ہے۔ انچارج ایدھی سینٹر معراج محمد کے مطابق
گزشتہ 2 روز سے جاری عرس میں اب تک 9 افراد جاں بحق ہوئے، 3 لاوارث لاشوں کو مقامی قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا ہے جبکہ جاں بحق ہونے والے دیگر 6 افراد کا تعلق ملتان، فیصل آباد، جھنگ، وہاڑی، بھاولپور اور سمندری سے ہے۔