سینیٹر مشتاق احمد خان نے پشاور میں سیاح ٹریولر ایجنسی کا افتتاح کر دیا

119

پشاور(وقائع نگارخصوصی)امیر جماعت اسلامی خیبر پختونخوا سینیٹر مشتا ق احمد خان نے کہا ہے کہ حلال رزق کا حصول عین عبادت ہے ۔کاروبار ایک بابرکت پیشہ ہے جس کی حوصلہ افزائی دین اسلام نے بھی کی ہے۔ام المومنین حضرت خدیجہؓ ،خلیفہ اوّل حضرت ابوبکر صدیقؓ اور دیگر جید صحابہ کرامؓ تجارت جیسے مقدس پیشے سے وابستہ تھے جو اس بات کی دلیل ہے کہ اسلام تجارت کے پیشے کو اختیار کرنے کی طرف ترغیب دیتا ہے۔تجارت میں امانت اور دیانت کے کلچر کو پروان چڑھانا اسلامی تعلیمات کا تقاضا ہے۔ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی خیبر پختونخوا کے امیر سینیٹر مشتاق احمد خان نے اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے سابق ناظم اعلیٰ میاں صہیب الدین کاکاخیل کے جمعیت سے فراغت کے بعد امین ہوٹل پشاور میں سیاح ٹریولز ایجنسی کے نام سے روزگار شروع کرنے کے افتتاح کے موقع پر مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر جماعت اسلامی کے صوبائی جنرل سیکرٹری عبدالواسع،ضلعی جنرل سیکرٹری عتیق الرحمن،ضلع نوشہرہ کے امیر حاجی انوار الاسلام سمیت تاجر رہنما حاجی لقمان شاہ اور معززین شہر کی کثیر تعداد نے افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔قبل ازیں تقریب سے میاں صہیب الدین کاکاخیل اورجے آئی یوتھ کے صوبائی نائب صدر حافظ حمید اللہ نے بھی خطاب کیا۔