عام انتخابات 25 یا 26 جولائی کو کرانے کی سمری تیار

224

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )الیکشن کمیشن نے 25 یا 26 جولائی کو عام انتخابات کرانے کی مجوزہ تاریخ طے کرلی۔ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے 25 یا 26 جولائی کو عام انتخابات کرانے کی مجوزہ تاریخ طے کرلی ہے اس حوالے سے الیکشن کمیشن نے صدر مملکت کو بھجوائی جانے والی سمری پر کام شروع کردیا ہے، الیکشن کمیشن انتخابات کے لیے پولنگ کی تاریخ کی سمری صدر مملکت کو بھجوائے گا، صدر مملکت سےسمری کی منظوری کے بعد الیکشن کمیشن انتخابی شیڈول جاری کرے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن نے کاغذات نامزدگی سے لے کر حتمی فہرستیں آویزاں کرنے کے لیے 4 ہفتوں کا وقت رکھا ہے جبکہ کاغذات کی جانچ پڑتال کے لیے 8 روز رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔