ملک کو کرپشن سے پاک کرنے کے لیے کرپٹ نظام کا خاتمہ ضروری ہے

180

فیصل آباد (وقائع نگار خصوصی) جماعت اسلامی حلقہ پی پی 113 کے امیر رانا طہٰ خاں، جنرل سیکرٹری میاں عتیق الرحمن، نائب امیر ڈاکٹر محمد انور نے کہا ہے کہ ایم ایم اے کا مقابلہ آئندہ الیکشن میں سیکولر، لبرل اور کرپشن زدہ لیڈروں سے ہوگا۔ ملک کو کرپشن سے پاک کرنے کے لیے اس کرپٹ نظام کا خاتمہ ضروری ہے۔ الیکشن میں باکردار، دیانتدار اور دین سے محبت کرنے والی قیادت صرف ایم ایم اے ہی دے گی۔ 13 مئی کا جلسہ دین بیزار قوتوں کیخلاف اعلان جنگ ہوگا۔ جلسہ عام کے اعلان اور ایم ایم اے کے میدان میں آتے ہی سیکولر، لبرل اور کرپشن زدہ پارٹیوں کی نیندیں حرام ہوگئی ہیں۔ ان پارٹیوں نے پارلیمنٹ میں اسلامی نظام کی مخالفت کی اور ختم نبوتؐ کے بل پر ہمارا ساتھ دینے سے انکار کیا۔