متحدہ مجلس عمل ملک میں سیاسی نظام قائم کرنا چاہتی ہے، سلیم گجر

168

فیصل آباد (وقائع نگار خصوصی) جماعت اسلامی حلقہ پی پی 115 کے رہنماؤں چودھری سلیم گجر، امیدوار صوبائی اسمبلی رائے اکرم کھرل، میاں افتخار علی اور دیگر نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ متحدہ مجلس عمل ملک میں وہ سیاسی نظام قائم کرنا چاہتی ہے جو عام آدمی کی خدمت کا نظام ہو اور جس میں کوئی غریب بھوکا نہ سوئے۔ جاگیرداروں اور سرمایہ داروں کی سیاست کا مرکز و محور اقتدار کے ایوانوں پر قبضہ ہے، جس کے لیے یہ ایک دن لڑتے اور دوسرے دن گلے ملتے ہیں، ہم ان کے مسلط کردہ ظلم و جبر، غربت، مہنگائی، بے روز گاری، بدامنی اور اندھیروں کیخلاف لڑ رہے ہیں، ان کی لندن اور امریکا جبکہ ہماری مدینہ منورہ والی سیاست ہے، جس کا مقصد عام آدمی کو پریشانیوں سے نجات دلانا اور ملک کو آگے لے کر جانا ہے۔ 13 مئی کو مینار پاکستان کے سبزہ زار میں ہونے والا ایم ایم اے کا جلسہ اسلامی و خوشحال پاکستان کی منزل کے حصول، قوم کو متحد کرکے تحریک پاکستان والے جذبے کو زندہ کردے گا۔