سینئر وزیر عنایت اللہ خان کے اعزاز میں تقاریب کا سلسلہ جاری، کل ٹی ایم اوز کی تقریب ہوگی

111

پشاور (وقائع نگار خصوصی)سابق سینئر وزیر بلدیات و پارلیمانی لیڈ رجماعت اسلامی عنایت اللہ خان کے اعزاز میں تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریٹرز (ٹی ایم اوز) نے کل 15 مئی کو پشاور میں ایک تقریب اہتمام کیا ہے جس میں صوبے بھر سے ٹی ایم اوز اور محکمہ بلدیات کے افسران شریک ہوں گے اور عنایت اللہ خان کو خراج تحسین پیش کریں گے ۔ اس سے قبل ملاکنڈ ڈویژن کے تمام تحصیل ناظمین نے بھی عنایت اللہ خان کے اعزاز میں تقریب کا اہتمام کیا تھا جس کے میزبان اے این پی سے تعلق رکھنے والے تحصیل ناظم گلزار بابک تھے اور تما م جماعتوں سے تعلق رکھنے والے تحصیل ناظمین نے عنایت اللہ خان کو خراج تحسین پیش کیا تھا۔ 15 مئی کو تقریب لوکل گورننس اسکول حیات آباد میں ہوگی ۔