پنجاب کا 1900ارب روپے کا ضمنی بجٹ پیش کردیاگیا

156

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پنجاب کی وزیر خزانہ ڈاکٹرعائشہ غوث پاشا نے پنجاب اسمبلی میں ضمنی بجٹ برائے مالی سال 2017۔18ء پیش کردیا جس کا حجم 1900 ارب روپے ہے۔اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی صوبائی حکومت نے سابقہ ادوار کی طرح عوامی فلاح و بہبود اور ترقی کے شاندار سفر کو جاری رکھا ہے، یقین ہے کہ ترقی کا یہ سفر آئندہ بھی جاری ہے گا اور 2018ء کے الیکشن میں بھی عوام ایک مرتبہ پھر مسلم لیگ (ن) کی قیادت پر اپنے اعتماد کا اظہار کریں گے۔ انہوں نے بتایا کہ دوسرے صوبوں کے مقابلے میں پنجاب کی کارکردگی 2008ء سے لے کر ہر گزرتے سال کے ساتھ خوب سے خوب تر ہوتی رہی، موجودہ حکومت نے 2008ء سے لے کر اب تک ٹیکس وصولی میں 345 فیصد اضافہ کیا ہے جو کہ انتہائی خوش آئند ہے اور یہ وسائل صوبے کے عوام کو بہتر سہولیات کی فراہمی میں استعمال کیے جارہے ہیں۔بجٹ اجلاس کے دوران اپوزیشن ارکان نے بجٹ کی کاپیاں پھاڑ ڈالیں اور مسلسل شور مچاتے رہے۔ وزیر خزانہ پنجاب عائشہ غوث کا کہنا تھا کہ ہم عوام کی خدمت کرکے جارہے ہیں، اگلے مالی سال کا بجٹ آئندہ حکومت پیش کرے گی۔