وزیر اعظم نے 6 ممالک میں سفیروں کی تعیناتی کی منظوری دے دی

151

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے 6 اہم ممالک میں سفیروں کی تعیناتی کی منظوری دے دی۔ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نے برطانیہ، آسٹریا، بنگلا دیش، قزاقستان، نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے لیے سفیروں کی تعیناتی کی منظوری دے دی ہے۔ چیف آف پروٹوکول صاحبزادہ احمد خان کو برطانیہ میں سفیر تعینات کیا گیا ہے، وزارت خارجہ میں ڈی جی منصور احمد خان کو آسٹریا، ڈی جی ثقلین کو بنگلا دیش اور ڈی جی قاضی امتیاز کو قزاقستان میں سفیر تعینات کردیا گیا ہے۔وزارت خارجہ کے ایڈیشنل سیکرٹری ظہیر جنجوعہ کو نیوزی لینڈ اور ایڈیشنل سیکرٹری بابر امین کو آسٹریلیا میں سفیر تعینات کیا گیا ہے۔