جدہ‘ ٹریفک حادثے میں 9 عمرہ زائرین جاں بحق

257

جدہ(مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی عرب میں ٹریفک حادثے میں 9افراد جاں بحق ہوگئے ‘بس مکہ مکرمہ سے مدینہ منورہ جارہی تھی‘ حادثے میں 13افراد زخمی بھی ہوئے ۔ محکمہ شہری دفاع کے مطابق بس کو ہجرہ روڈ حادثہ پر پیش آیا۔زخمیوں میں سے 6 کی حالت تشویشناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ حادثے کا شکار ہونے والے زیادہ تر افراد کا تعلق ایشیائی ممالک سے ہے۔