ملک چلانا ، کنٹینروں پر اچھل کود کرنے والوں کا کام نہیں ، نعیم خان عیسکی

173

پشاور(وقائع نگار خصوصی) ہر سال ملک میں 34 لاکھ ہنر مند اور تعلیم یافتہ افراد تعلیمی اداروں سے فارغ التحصیل ہوتے ہیں جماعت اسلامی حکومت میں آتے ہی ملک کے تمام بے روزگار افراد کو روزگار فراہم کرے گی ، جن کو روزگار نہ مل سکا ان کو جماعت اسلامی کی حکومت کی جانب سے ماہانہ بے روزگاری الاؤنس جاری کیا جائے گا تمام معمر اور ریٹائرڈ افراد کے لیے بڑھاپا الاؤنس دیا جائے گانعیم خان عیسکی۔تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی یوتھ خیبر پختونخوا کے سیکرٹری اطلاعات نعیم خان عیسکی نے کہا ہے کہ ملک چلانا کنٹینروں پر اچھل کو د اور قوم کی ماؤں ، بہنوں اوربیٹیوں کو ڈی چوکوں میں نچوانے والوں کا کام نہیں جن کو حیااور شرم قریب سے ہو کر نہیں گزری اور جنہوں نے بی آر ٹی کے نام پر پورا پشاور اکھاڑ کر جنگ زدہ بیروت بنا دیا وہ پوری قوم کا بیڑہ غرق کرنے میں ذرا دیر نہیں لگائیں گے اقوام متحدہ کے اداروں نے بے شرمی کے اس ڈرامے کا بھانڈا بیچ چوراہے میں پھوڑ دیا ہے جو پارٹی عالمی اداروں سے سرٹیفائیڈ نا اہل اور نالائق ثابت ہو چکی ، 2013ء کے الیکشن میں کیے گئے ان کے سارے کے سارے وعدے جھوٹ پر مبنی نکلے جوپارٹی امپائر اور اوپر والوں کے اشاروں پر اچھلتی کو دتی ہے اس کے پاس سوائے بے حیائی کے کو ئی ایجنڈا نہیں دین تو دین یہ قوم کی دنیاکا بھی بیڑا غرق کر کے چھوڑ ے گی، یہود کے ایجنٹوں کا ڈسا پانی نہیں مانگے گا ملک کے تمام مسائل کا حل ایک دیانت دار قیادت ہے ملک و قوم کو یہ قیادت صرف اور صرف جماعت اسلامی ہی دے سکتی ہے جماعت اسلامی کا ستر سال سے بھی زیادہ عرصہ کا قومی خدمت و دیانت کا ریکارڈ ہے تمام دنیا میں صرف جماعت اسلامی ہی صالحیت و صلاحیت کی حامل ٹیم فراہم کر کے وطن عزیز پاکستان اور پوری امت مسلمہ کے مسائل کا حل دے سکتی ہے جماعت اسلامی اور یو تھ اقتدار کی باگ ڈور کو قومی امانت سمجھتے ہوئے پاکستان کو تھرڈ ورلڈ سے نکال کر ترقی یافتہ ممالک کی فہرست میں کھڑا کر دے گی عوام جماعت اسلامی کے ساتھ ہیں جماعت اسلامی 2018ء کے الیکشن میں ان شا ء اللہ ریکارڈ ساز کامیابی حاصل کر کے قومی پاسپورٹ اور قوم کرنسی کو نئی قوت دے گی اور قومی معیشت کو امریکا اور یورپ کے ہم پلہ کر ے گی۔ انہوں نے کہا کہ چادر اور چار دیواری اور دیانت و امانت پاکستانی معا شرہ کے بنیادی اوصاف و اخلاق ہیں دنیا کی کوئی بھی قوم ان اوصاف سے ہٹ کر عزت و شرف حاصل نہیں کر سکتی ۔ صرف جماعت اسلامی کی قیادت ہی کرپشن اور بد دیانتی سے پاک اور خدمت کا عالمی ریکارڈ رکھتی ہے اور یہی قوم کی کشتی پار لگا سکتی ہے ۔