عالمی بینک کی کراچی میں ترقیاتی منصوبوں کے لیے پرائیویٹ پبلک شراکت کی تجویز

182

کراچی ( رپورٹ : محمد انور ) عالمی بینک بلدیہ عظمیٰ کراچی کے ترقیاتی منصوبوں کے لیے زیادہ سے زیادہ مالی مدد کرنے کے لیے پرائیویٹ پبلک پارٹیسپیشن پروگرام کے امکانات کا جائزہ لے رہا ہے اس مقصد کے لیے عالمی بینک کے ایک مشن نے بلدیہ عظمیٰ کے حکام سے ملاقات کی اور تجاویز پیش کیں۔ سرکاری ذرائع کے مطابق عالمی بینک کے اس مشن میں سینئر فنانشل اسپیشلسٹ ناموس ظہیر، پروگرام لیڈر گابی افرام ، ارنوڈ ڈرونل اور دیگر شامل تھے جبکہ کے ایم سی کی جانب سے میٹروپولیٹن کمشنر اور شعبہ فنانس کے افسران نے وفد سے گفتگو کی۔ وفد نے آگاہ کیا کہ عالمی بینک پبلک سیکٹر کے موجوزہ منصوبوں میں زیادہ سے زیادہ فنانسنگ کے لیے اپنی خدمات پیش کرنا چاہتا ہے تاکہ سرکاری اداروں پر بوجھ کم سے کم ہو اور نجی ادارے کے مالی تعاون سے جلد سے جلد مختلف منصوبے مکمل ہوسکیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بلدیہ کراچی نے عالمی بینک کے مشن کو فوری کسی بات کا جواب نہیں دیا ، تاہم مالی مشکلات کی وجہ سے عالمی بینک کے مشن کی تجاویز کے تحت نئے منصوبوں کے لیے پرائیویٹ پبلک پارٹیسپیشن پروگرام پر غور شروع کردیا ہے۔ یادرہے کہ ان دنوں کے ایم سی شدید مالی بحران کا شکار ہے جس کی وجہ سے نئے منصوبے کے آغاز کا کوئی امکان نہیں ہے۔