شہری فوج کے نام سے بھیجی گئی جعلی ای میل سے ہوشیار رہیں،میجر جنرل آصف غفور

102

راولپنڈی (خبر ایجنسیاں) پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے انٹرنیٹ صارفین کو خبردار کیا ہے کہ وہ آئی ایس پی آر کے نام سے ملنے والی جعلی ای میل سے ہوشیار رہیں۔پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ صارفین آئی ایس پی آر کے نام پر ’invite@ispr.press‘ ای میل ایڈریس کی جانب سے موصول ہونیوالی جعلی اوربدنیتی پر مبنی ای میل سے ہوشیار رہیں۔ہم یہ وضاحت کرنا چاہتے ہیں کہ ان جعلی ای میلز کا آئی ایس پی آرسے کوئی تعلق نہیں۔ اگرآپ کواس طرح کی ای میل موصول ہوتو اسے ہرگزنہ کھولیں اور ڈیلیٹ کردیں۔ اگر غلطی سے کھل جائے تو اس میں موجود کسی بھی لنک پر کلک نہ کریں، کیونکہ اس صورت میں آپ کے کمپیوٹر یا فون کی سیکیورٹی خطرے میں پڑسکتی ہے۔