خیبرپختونخوا میں نگراں وزیراعلیٰ منظور آفریدی کے نام پر اتفاق

169

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) خیبرپختونخوا میں حکومت اوراپوزیشن کے درمیان نگراں وزیراعلیٰ کے لیے منظور آفریدی کے نام پراتفاق ہوگیا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق خیبرپختونخوا میں وزیراعلیٰ پرویزخٹک اورصوبائی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف مولانا لطف الرحمان کے درمیان نگراں وزیراعلیٰ کے لیے ہونے والی گفت وشنید نتیجہ خیزثابت ہوئی ہے۔حکومت نے نگراں وزیراعلیٰ کے لیے جے یوآئی (ف) کے تجویزکردہ نام منظور آفریدی پراتفاق کرلیا ہے۔ اس کا باقاعدہ طور پر اعلان آج کرلیا جائے گا۔واضح رہے کہ منطور آفریدی پی ٹی آئی کے سینیٹرایوب آفریدی کے بھائی اور پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی کے چچا ہیں، منظور آفریدی کا تعلق خیبرایجنسی سے ہے اوروہ ملک کی معروف کمپنی کے مالک ہیں۔