سچی اور با اصول سیا ست آئندہ بھی کر تا رہو ں گا‘چودھری نثار

133

راولپنڈی( اے پی پی ) سا بق وفا قی وزیر دا خلہ چودھری نثا رنے کہا ہے کہ عوا م کی بہتری کے لیے سچی اور با اصول سیا ست آئندہ بھی کر تا رہو ں گا،عوا م کو تعلیم، صحت اور دیگر بنیا دی سہو لیا ت فرا ہم کر نا حکو مت کی ذمے دا ری ہے۔ ان خیا لا ت کا اظہا ر انہو ں نے اقبا ل سیکٹرٹریٹ میں گو رنمنٹ دھمیال گر لز و بوا ئز ڈگری کا لجز کی تعمیر اور دیگر منصو بو ں کی افتتا حی تقریب سے خطا ب کر تے ہو ئے کیا۔انہوں نے کہا کہ بحیثیت وفا قی وزیر داخلہ ملک و قوم کے لیے دن رات کا م کیا ،کرا چی سمیت دیگر شورش زدہ علا قو ں میں امن قا ئم کر نے میں کو ئی کسر نہ اٹھا رکھی ، آج ملک میں امن وامان کی صورتحال بہتر ہے۔سا بق وفا قی وزیر نے کہا کہ کا لجز کی تعمیر پر22 کرو ڑ روپے خر چ ہو ئے کیو نکہ تعلیم بچو ں کا بنیا دی حق ہے، دونو ں کا لجز سے سیکڑو ں طلبہ و طا لبا ت گھر کی دہلیز پر زیور تعلیم سے آرا ستہ ہو سکیں گے۔صو با ئی حلقہ 12 کے عو ام کے لیے پینے کے صا ف کی فرا ہمی کا کا م جا ری ہے، آئندہ منصوبوں میں دھمیا ل روڈ کی تعمیر کا منصو بہ بھی سرفہرست ہے ۔